كِتَابُ بَابُ فَضْلِ مَنْ مَاتَ لَهُ الْوَلَدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ وَإِيَّاهُمْ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ الْجَنَّةَ))
کتاب
اس شخص کی فضیلت جس کا بچہ فوت ہوجائے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس کے تین بچے بلوغت کی عمر کو پہنچنے سے پہلے فوت ہوئے اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے اس شخص اور ان بچوں کو ضرور جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘
تشریح :
یعنی اللہ تعالیٰ ان بچوں پر فضل ورحمت کی وجہ سے ان کے والدین کو بھی جنت میں داخل فرمائے گا بشرطیکہ وہ مشرک یا حقوق العباد غصب کرنے والے نہ ہوں۔
تخریج :
صحیح:أخرجه البخاري، الجنائز، باب ما قِبل في اولاد المسلمین:۱۳۸۱، ۱۲۴۸۔ والنسائي:۱۸۷۳۔
یعنی اللہ تعالیٰ ان بچوں پر فضل ورحمت کی وجہ سے ان کے والدین کو بھی جنت میں داخل فرمائے گا بشرطیکہ وہ مشرک یا حقوق العباد غصب کرنے والے نہ ہوں۔