الادب المفرد - حدیث 147

كِتَابُ بَابُ فَضْلِ مَنْ مَاتَ لَهُ الْوَلَدُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْقَ بْنَ مُعَاوِيَةَ - هُوَ جَدُّهُ - قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ فَقَالَتِ: ادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَقَدْ دَفَنْتُ ثَلَاثَةً، فَقَالَ: ((احْتَظَرْتِ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ مِنَ النَّارِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 147

کتاب اس شخص کی فضیلت جس کا بچہ فوت ہوجائے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لے کر آئی اور عرض کیا:(اللہ کے رسول!)اس کے لیے دعا فرمائیں میرے تین بچے فوت ہوچکے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تونے آگ سے بہت بڑی رکاوٹ بنالی ہے۔‘‘
تخریج : صحیح:تقدم:۱۴۴۔