الادب المفرد - حدیث 137

كِتَابُ بَابُ خَيْرُ بَيْتٍ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَتَّابٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((خَيْرُ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ، وَشَرُّ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُسَاءُ إِلَيْهِ، أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ)) يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 137

کتاب بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس سے حسن سلوک ہوتا ہو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمانوں کا وہ گھر سب سے اچھا ہے جس میں کوئی یتیم ہو جس کے ساتھ حسن سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں کا وہ گھر سب سے برا ہے جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا ہو۔ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح اکٹھے ہوں گے۔‘‘ آپ نے دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا۔
تشریح : یہ روایت:أنا وکافل الیتیم....والے جملے کے علاوہ ضعیف ہے۔ یہ جملہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ (الضعیفة:۱۶۳۷)
تخریج : ضعیف إلا جملة کافل الیتیم فهي صحیحة:رواه ابن ماجة:۳۶۷۹۔ مختصراً ورواه ابن المبارك في الزهد:۶۵۴۔ والمروزي في البر والصلة:۲۰۸۔ وعبد بن حمید:۱۴۶۷۔ وابن أبي الدنیا في العیال:۶۰۷۔ والطبراني في الأوسط:۵؍ ۹۹۔ یہ روایت:أنا وکافل الیتیم....والے جملے کے علاوہ ضعیف ہے۔ یہ جملہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ (الضعیفة:۱۶۳۷)