الادب المفرد - حدیث 132

كِتَابُ بَابُ فَضْلِ مَنْ يَعُولُ يَتِيمًا لَهُ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: جَاءَتْنِي امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا، فَسَأَلَتْنِي فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي إِلَّا تَمْرَةً وَاحِدَةً، فَأَعْطَيْتُهَا، فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا، ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ: ((مَنْ يَلِي مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ شَيْئًا، فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ، كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 132

کتاب اپنے کسی یتیم کی پرورش کی فضیلت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت میرے پاس آئی جس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں تھیں اس نے مجھ سے سوال کیا تو میرے پاس صرف ایک کھجور تھی جو میں نے اسے دے دی۔ اس نے وہ دونوں بیٹیوں میں تقسیم کر دی اور میرے پاس سے اٹھ کر چلی گئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ سے یہ واقعہ بیان کیا۔ آپ نے فرمایا:’’جو بیٹیوں کے امور کا نگران بنا اور اس نے ان سے حسن سلوک کیا تو یہ اس کے لیے آگ سے رکاوٹ ہوں گی۔‘‘
تشریح : (۱)مطلب یہ ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے بیٹیاں عطا کیں اور اس نے ان کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا اور ان سے پیار محبت اور حسن سلوک کرتا رہا تو روز قیامت یہ عمل اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہوگا۔ ایک روایت میں ہے کہ جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ (الأدب المفرد، ح:۱۳۳) (۲) امام بخاری رحمہ اللہ کے قائم کردہ باب میں یتیم کا ذکر ہے جبکہ حدیث یا اس کے طرق میں یتیم کا ذکر نہیں ہے۔ شاید مصنف کا رجحان یہ ہو کہ یہ بچیاں یتیم تھیں یا یہ مقصد ہے کہ جو یتیموں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرے گا وہ اس کا زیادہ مستحق ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۸۹ کے فوائد)
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، الأدب، باب رحمة الولد وتقبیله ومعانقته:۵۹۹۵۔ ومسلم:۲۶۲۹۔ والترمذي:۱۹۱۵۔ (۱)مطلب یہ ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے بیٹیاں عطا کیں اور اس نے ان کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا اور ان سے پیار محبت اور حسن سلوک کرتا رہا تو روز قیامت یہ عمل اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہوگا۔ ایک روایت میں ہے کہ جس نے دو بیٹیوں کی پرورش کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ (الأدب المفرد، ح:۱۳۳) (۲) امام بخاری رحمہ اللہ کے قائم کردہ باب میں یتیم کا ذکر ہے جبکہ حدیث یا اس کے طرق میں یتیم کا ذکر نہیں ہے۔ شاید مصنف کا رجحان یہ ہو کہ یہ بچیاں یتیم تھیں یا یہ مقصد ہے کہ جو یتیموں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرے گا وہ اس کا زیادہ مستحق ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۸۹ کے فوائد)