الادب المفرد - حدیث 1304

كِتَابُ بَابُ إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ الْقَوْمَ لَا يُقْبِلُ عَلَى وَاحِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: كَانُوا يُحِبُّونَ إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ أَنْ لَا يُقْبِلَ عَلَى الرَّجُلِ الْوَاحِدِ، وَلَكِنْ لِيَعُمَّهُمْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1304

کتاب جب لوگوں سے بات کر رہا ہو تو کسی ایک طرف توجہ نہ کرے سیدنا حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ پسند کرتے تھے کہ جب کوئی آدمی بیان کرے تو وہ کسی ایک آدمی کی طرف متوجہ نہ ہو بلکہ عمومی خطاب کرے۔
تشریح : سلف صالحین کا انداز گفتگو یہ تھا کہ جب وہ کسی مجلس میں بات کرتے تو کسی ایک آدمی کو خصوصی اہمیت اور توجہ نہ دیتے بلکہ عمومی گفتگو کرتے۔ کیونکہ کسی کو خصوصی توجہ دینے سے دوسروں کے دل میں حسد پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اگر تنبیہ مقصود ہو تو بھی عمومی انداز میں گفتگو ہی بہتر ہے تاکہ وہ شخص بھری مجلس میں بے عزتی محسوس نہ کرے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز گفتگو بھی یہی تھا کہ جب کوئی تنبیہ کرنی ہوتی تو عمومی انداز میں کرتے کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے وغیرہ۔
تخریج : حسن الإسناد مقطوعا:أخرجه أبو خیثمة في العلم:۱۴۵۔ وابن الجعد في مسندہ:۵۵۶۔ وأبو نعیم في الحلیة:۵؍ ۶۱۔ سلف صالحین کا انداز گفتگو یہ تھا کہ جب وہ کسی مجلس میں بات کرتے تو کسی ایک آدمی کو خصوصی اہمیت اور توجہ نہ دیتے بلکہ عمومی گفتگو کرتے۔ کیونکہ کسی کو خصوصی توجہ دینے سے دوسروں کے دل میں حسد پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اگر تنبیہ مقصود ہو تو بھی عمومی انداز میں گفتگو ہی بہتر ہے تاکہ وہ شخص بھری مجلس میں بے عزتی محسوس نہ کرے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز گفتگو بھی یہی تھا کہ جب کوئی تنبیہ کرنی ہوتی تو عمومی انداز میں کرتے کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے وغیرہ۔