الادب المفرد - حدیث 1298

كِتَابُ بَابُ لَعِبِ الصِّبْيَانِ بِالْجَوْزِ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْخَيْرِ يُكَنَّى أَبَا عُقْبَةَ قَالَ: مَرَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مَرَّةً بِالطَّرِيقِ، فَمَرَّ بِغِلْمَةٍ مِنَ الْحَبَشِ، فَرَآهُمْ يَلْعَبُونَ، فَأَخْرَجَ دِرْهَمَيْنِ فَأَعْطَاهُمْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1298

کتاب بچوں کا اخروٹ سے کھیلنے کا بیان عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے ایک نیک صالح بزرگ، جنہیں ابو عقبہ کہا جاتا تھا، نے بتایا کہ میں ایک دفعہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک راستے سے گزرا۔ چنانچہ وہ حبشی بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے۔ انہوں نے دو درہم نکالے اور انہیں دے دیے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں شیخ من اہل الخیر مجہول ہے۔ اس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا:أخرجه المصنف في التاریخ الکبیر:۹؍ ۶۲۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں شیخ من اہل الخیر مجہول ہے۔ اس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔