الادب المفرد - حدیث 1295

كِتَابُ بَابُ حُسْنِ الْعَهْدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالَ: هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1295

کتاب عہد کی پاسداری کا بیان ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جعرانہ مقام پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت تقسیم کرتے دیکھا جبکہ میں ان دنوں نو عمر لڑکا تھا کہ میں اونٹ کے گوشت کے ٹکڑے اٹھا رہا تھا کہ آپ کے پاس ایک عورت آئی تو آپ نے اپنی چادر اس کے لیے بچھا دی۔ میں نے عرض کیا:یہ کون ہے؟ کہا گیا:یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں ہے جس نے آپ کو دودھ پلایا تھا۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم سابقہ تعلقات کا خیال رکھنا اور عہد کی پاسداری کرنا مسنون امر ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اچھا کھانا بناتے تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو بھی بھیجتے تھے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب، باب في بر الوالدین:۵۱۴۴۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم سابقہ تعلقات کا خیال رکھنا اور عہد کی پاسداری کرنا مسنون امر ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اچھا کھانا بناتے تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو بھی بھیجتے تھے۔