الادب المفرد - حدیث 1278

كِتَابُ بَابُ لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1278

کتاب مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔‘‘
تشریح : مطلب یہ ہے کہ مومن دین اور دنیا ہر معاملے میں سمجھ دار اور ذہین و فطین ہوتا ہے۔ وہ غافل نہیں ہوتا کہ ایک ہی معاملے میں بار بار دھوکے کا شکار ہو جائے۔ اس سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو ڈسے ہوئے انسان کی طرح بے چین رہتا ہے اور دوبارہ اس راستے کی طرف منہ نہیں کرتا۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الادب:۶۱۳۳۔ ومسلم:۲۹۹۸۔ وأبي داود:۴۸۶۲۔ وابن ماجة:۳۹۸۲۔ مطلب یہ ہے کہ مومن دین اور دنیا ہر معاملے میں سمجھ دار اور ذہین و فطین ہوتا ہے۔ وہ غافل نہیں ہوتا کہ ایک ہی معاملے میں بار بار دھوکے کا شکار ہو جائے۔ اس سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو ڈسے ہوئے انسان کی طرح بے چین رہتا ہے اور دوبارہ اس راستے کی طرف منہ نہیں کرتا۔