الادب المفرد - حدیث 1272

كِتَابُ بَابُ إِثْمِ مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَمَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1272

کتاب شطرنج سے کھیلنے کا گناہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے شطرنج کے ساتھ کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘
تشریح : شطرنج اور اس سے ملتے جلتے کھیل ناجائز اور حرام ہیں خواہ ان میں جوا ہو یا نہ ہو۔ جوا ہو تو اس کی شناعت اور قباحت مزید بڑھ جاتی ہے۔
تخریج : حسن:انظر الحدیث، رقم:۱۲۶۹۔ شطرنج اور اس سے ملتے جلتے کھیل ناجائز اور حرام ہیں خواہ ان میں جوا ہو یا نہ ہو۔ جوا ہو تو اس کی شناعت اور قباحت مزید بڑھ جاتی ہے۔