الادب المفرد - حدیث 1264

كِتَابُ بَابُ الْحُدَاءِ لِلنِّسَاءِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَحْدُو بِالرِّجَالِ، وَكَانَ أَنْجَشَةُ يَحْدُو بِالنِّسَاءِ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1264

کتاب عورتوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھنا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن مالک مردوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھتے جبکہ انجشہ عورتوں کے اونٹوں کو چلانے کے لیے حدی پڑھتے اور ان کی آواز بڑی خوبصورت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے انجشہ، نرمی اختیار کرو اور آبگینوں کا خیال کرو۔‘‘
تشریح : دیکھیے، حدیث ۲۶۴ کے فوائد۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الأدب ۶۱۴۹۔ دیکھیے، حدیث ۲۶۴ کے فوائد۔