الادب المفرد - حدیث 1260

كِتَابُ بَابُ الْقِمَارِ حَدَّثَنَا الْأُوَيْسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: الْمَيْسِرُ: الْقِمَارُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1260

کتاب جوئے کا بیان سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (قرآن مجید میں مذکورہ لفظ)میسر سے مرا دجوا ہے۔
تشریح : جوئے میں ہر وہ کھیل آتا ہے جس میں کوئی چیز اس طرح رکھی جائے کہ ہارنے والا جیتنے والے کو دے گا۔ تاہم اگر کسی تیسرے شخص کی طرف سے انعام ہو تو وہ جوا نہیں ہوگا۔
تخریج : صحیح الإسناد موقوفا:أخرجه ابن أبي حاتم في التفسیر:۲۰۵۰۔ والبیهقي في الکبریٰ:۱۰؍ ۲۱۳۔ جوئے میں ہر وہ کھیل آتا ہے جس میں کوئی چیز اس طرح رکھی جائے کہ ہارنے والا جیتنے والے کو دے گا۔ تاہم اگر کسی تیسرے شخص کی طرف سے انعام ہو تو وہ جوا نہیں ہوگا۔