الادب المفرد - حدیث 1246

كِتَابُ بَابُ الدَّعْوَةِ فِي الْخِتَانِ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمٌ قَالَ: خَتَنَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنَا وَنُعَيْمًا، فَذَبَحَ عَلَيْنَا كَبْشًا، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَإِنَّا لَنَجْذَلُ بِهِ عَلَى الصِّبْيَانِ أَنْ ذَبَحَ عَنَّا كَبْشًا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1246

کتاب ختنہ کے موقع پر دعوت سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرا اور نعیم کا ختنہ کیا تو ہماری طرف سے ایک مینڈھا ذبح کیا، چنانچہ ہم اس بات پر باقی بچوں پر فخر کرتے تھے کہ ہماری طرف سے مینڈھا ذبح ہوا ہے۔
تشریح : اس روایت کی سند عمر بن حمزہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا:أخرجه ابن أبي شیبة:۱۷۱۷۰۔ اس روایت کی سند عمر بن حمزہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔