الادب المفرد - حدیث 1231

كِتَابُ بَابُ ضَمِّ الصِّبْيَانِ عِنْدَ فَوْرَةِ الْعِشَاءِ حَدَّثَنَا عَارِمٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كُفُوًا صِبْيَانَكُمْ حَتَّى تَذْهَبَ فَحْمَةُ - أَوْ فَوْرَةُ - الْعِشَاءِ، سَاعَةَ تَهَبُّ الشَّيَاطِينُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1231

کتاب شام ہوتے ہی بچوں کو اپنے پاس بلا لینا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے بچوں کو اپنے پاس روک لو یہاں تک کہ شام کا ابتدائی وقت گزر جائے۔ یہ وقت ہے جب شیاطین پھیلتے ہیں۔‘‘
تشریح : بچوں کو روکنے کا حکم شام کے ابتدائی حصے کے ساتھ خاص ہے، قدرے اندھیرا ہو جانے پر ان کا نکلنا جائز ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الاشربة:۵۶۲۳۔ ومسلم:۲۰۱۲۔ وأبي داود:۳۷۳۳۔ انظر الصحیحة:۴۰۔ بچوں کو روکنے کا حکم شام کے ابتدائی حصے کے ساتھ خاص ہے، قدرے اندھیرا ہو جانے پر ان کا نکلنا جائز ہے۔