الادب المفرد - حدیث 1229

كِتَابُ بَابُ تَعْلِيقِ السَّوْطِ فِي الْبَيْتِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِتَعْلِيقِ السَّوْطِ فِي الْبَيْتِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1229

کتاب گھر میں کوڑا لٹکانے کا بیان سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں کوڑا لٹکانے کا حکم دیا۔
تشریح : ایک روایت میں ہے کہ گھر والوں کو ادب سکھانے کے لیے چھڑی گھر میں ایسی جگہ پر لٹکا کر رکھو جہاں گھر والوں کو نظر آئے۔ ایک طریق میں ہے کہ ادب سکھانے کے لیے کوڑا اپنے گھر والوں سے ایک طرف نہ کرو اور انہیں اللہ کے بارے میں ڈراتے رہو۔ (الارواء، ح:۲۰۲۶)
تخریج : صحیح:أخرجه عبدالرزاق:۱۷۹۶۳۔ وابن أبي الدنیا في العیال:۳۲۲۔ والطبراني في الکبیر:۱۰؍ ۲۸۴۔ انظر الصحیحة:۱۴۴۷۔ ایک روایت میں ہے کہ گھر والوں کو ادب سکھانے کے لیے چھڑی گھر میں ایسی جگہ پر لٹکا کر رکھو جہاں گھر والوں کو نظر آئے۔ ایک طریق میں ہے کہ ادب سکھانے کے لیے کوڑا اپنے گھر والوں سے ایک طرف نہ کرو اور انہیں اللہ کے بارے میں ڈراتے رہو۔ (الارواء، ح:۲۰۲۶)