كِتَابُ بَابُ مَنْ نَامَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ بَاتَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ، فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ))
کتاب
ہاتھ میں چکناہٹ لگے ہوئے سونا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو رات کو چکناہٹ والے ہاتھ سے سویا اور پھر اسے کوئی چیز کاٹ گئی تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔‘‘
تشریح :
ان روایات سے معلوم ہوا کہ رات کو سونے سے پہلے اگر ہاتھوں میں چکناہٹ وغیرہ ہو تو انہیں دھو لینا چاہیے تاکہ کھانے کی بو پر کوئی موذی چیز نقصان نہ پہنچائے۔
تخریج :
صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الاطعمة:۳۸۵۲۔ والترمذي:۱۸۶۰۔ والنسائي في الکبریٰ:۶۸۸۷۔ وابن ماجة:۳۲۹۷۔ انظر الصحیحة:۲۹۵۶۔
ان روایات سے معلوم ہوا کہ رات کو سونے سے پہلے اگر ہاتھوں میں چکناہٹ وغیرہ ہو تو انہیں دھو لینا چاہیے تاکہ کھانے کی بو پر کوئی موذی چیز نقصان نہ پہنچائے۔