الادب المفرد - حدیث 121

كِتَابُ بَابُ لَا يُؤْذِي جَارَهُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 121

کتاب (کوئی شخص)اپنے ہمسائے کو اذیت نہ پہنچائے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کی شرارتوں سے اس کے ہمسائے بے خوف (محفوظ)نہیں۔‘‘
تشریح : (۱)’’جنت میں داخل نہیں ہوگا‘‘ اگر وہ پڑوسی کو تکلیف دینا حلال سمجھتا ہوگا جبکہ اس کی حرمت کا اسے علم بھی ہو تو کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگا کیونکہ اس نے اللہ کے حرام کردہ کام کو حلال سمجھا جو کہ کفر ہے۔ اور اگر حرام سمجھتے ہوئے کیا تو پھر شروع میں داخل نہیں ہوسکے گا، البتہ سزا بھگتنے کے بعد جنت میں چلا جائے گا۔ یا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے معاف کر دے تو دوسری بات ہے۔ (شرح ادب المفرد، حسین العودة) (۲) ’’بے خوف نہیں۔‘‘ بلکہ ہر وقت اس سے دہشت زدہ رہتے ہیں، اور اس خوف میں مبتلا رہتے کہ نہ جانے کب وہ ان پر ظلم کر دے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایسا شخص اگر ہاتھ یا زبان سے تکلیف نہ بھی دے تب بھی اپنی دہشت گردی اور برے رویے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا اور جنت سے محروم رہے گا۔ کیونکہ اس شخص کی وجہ سے اس کے ہمسائے چوبیس گھنٹے اذیت میں مبتلا ہیں۔ ایک حدیث میں ایسے شخص کے ایمان کی نفي کی گئی ہے۔ (صحیح البخاري، حدیث:۶۰۱۶)
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم، کتاب الایمان، باب تحریم ایذاء الجار:۴۶۔ والحاکم في المستدرك:۱؍ ۱۰۔ وأحمد:۲؍ ۳۷۳۔ (۱)’’جنت میں داخل نہیں ہوگا‘‘ اگر وہ پڑوسی کو تکلیف دینا حلال سمجھتا ہوگا جبکہ اس کی حرمت کا اسے علم بھی ہو تو کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگا کیونکہ اس نے اللہ کے حرام کردہ کام کو حلال سمجھا جو کہ کفر ہے۔ اور اگر حرام سمجھتے ہوئے کیا تو پھر شروع میں داخل نہیں ہوسکے گا، البتہ سزا بھگتنے کے بعد جنت میں چلا جائے گا۔ یا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے معاف کر دے تو دوسری بات ہے۔ (شرح ادب المفرد، حسین العودة) (۲) ’’بے خوف نہیں۔‘‘ بلکہ ہر وقت اس سے دہشت زدہ رہتے ہیں، اور اس خوف میں مبتلا رہتے کہ نہ جانے کب وہ ان پر ظلم کر دے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایسا شخص اگر ہاتھ یا زبان سے تکلیف نہ بھی دے تب بھی اپنی دہشت گردی اور برے رویے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا اور جنت سے محروم رہے گا۔ کیونکہ اس شخص کی وجہ سے اس کے ہمسائے چوبیس گھنٹے اذیت میں مبتلا ہیں۔ ایک حدیث میں ایسے شخص کے ایمان کی نفي کی گئی ہے۔ (صحیح البخاري، حدیث:۶۰۱۶)