الادب المفرد - حدیث 1203

كِتَابُ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَمْسَى حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ. وَقَالَ: ((رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ)) ، وَقَالَ: ((شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1203

کتاب شام کے وقت کیا دعا کرے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلی حدیث کی طرح روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہر چیز کے رب اور مالک۔‘‘ نیز فرمایا:’’شیطان کے شر اور اس کے شرک سے۔‘‘
تشریح : ان روایات میں اس بات کا اقرار ہے کہ عالم الغیب ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، نیز معلوم ہوا کہ شیطان انسان کو شرک و کفر کی طرف لے جاتا ہے۔ ہشیم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی شعبہ کی روایت میں الفاظ کا کچھ فرق ہے۔ جس کی کچھ تفصیل فضل اللہ الصمد میں دیکھی جا سکتی ہے۔
تخریج : صحیح:انظر ما قبله۔ ان روایات میں اس بات کا اقرار ہے کہ عالم الغیب ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، نیز معلوم ہوا کہ شیطان انسان کو شرک و کفر کی طرف لے جاتا ہے۔ ہشیم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی شعبہ کی روایت میں الفاظ کا کچھ فرق ہے۔ جس کی کچھ تفصیل فضل اللہ الصمد میں دیکھی جا سکتی ہے۔