الادب المفرد - حدیث 1181

كِتَابُ بَابُ التَّرَبُّعِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَجْلِسُ هَكَذَا مُتَرَبِّعًا، وَيَضَعُ إِحْدَى قَدَمَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1181

کتاب چار زانوں بیٹھنے کا بیان عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح چار زانو (چوکڑی مار کر)بیٹھے تھے کہ انہوں نے ایک قدم دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔
تشریح : اس سے معلوم ہوا کہ چوکڑی مار کر ایک قدم کو دوسرے پر رکھ کر بیٹھنا جائز ہے۔ البتہ اگر ایک کپڑے میں انسان چت لیٹا ہو تو پھر ایک ٹانگ دوسری پر نہیں رکھنی چاہیے تاکہ ستر نہ کھل جائے۔
تخریج : صحیح:تقدم برقم:۱۱۶۵ م۔ اس سے معلوم ہوا کہ چوکڑی مار کر ایک قدم کو دوسرے پر رکھ کر بیٹھنا جائز ہے۔ البتہ اگر ایک کپڑے میں انسان چت لیٹا ہو تو پھر ایک ٹانگ دوسری پر نہیں رکھنی چاہیے تاکہ ستر نہ کھل جائے۔