كِتَابُ بَابُ التَّرَبُّعِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رُزَيْقٍ، أَنَّهُ رَأَى عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، جَالِسًا مُتَرَبِّعًا، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى
کتاب
چار زانوں بیٹھنے کا بیان
ابو زریق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کو چار زانو بیٹھے ہوئے اس طرح دیکھا کہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی، یعنی دائیں ٹانگ بائیں پر رکھی ہوئی تھی۔
تشریح :
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ابو رزیق راوی مجہول ہے اور یہ ہے بھی تابعی کا عمل۔ علی بن عبداللہ بن عباس تابعی ہیں۔
تخریج :
ضعیف الإسناد مقطوع۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ابو رزیق راوی مجہول ہے اور یہ ہے بھی تابعی کا عمل۔ علی بن عبداللہ بن عباس تابعی ہیں۔