الادب المفرد - حدیث 1172

كِتَابُ بَابُ إِذَا كَانُوا أَرْبَعَةً حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِذَا كَانُوا أَرْبَعَةً فَلَا بَأْسَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1172

کتاب جب چار آدمی ہوں تو (دو کی سرگوشی جائز ہے) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب چار آدمی ہوں تو پھر (دو کے الگ ہوکر گفتگو کرنے میں)کوئی حرج نہیں۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ جب چار یا اس سے زیادہ آدمی ہوں تو کوئی حرج نہیں کہ دو الگ ہو کر گفتگو کریں کیونکہ اس طرح بدظنی پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔
تخریج : صحیح:انظر الحدیث، رقم:۱۱۷۔ مطلب یہ ہے کہ جب چار یا اس سے زیادہ آدمی ہوں تو کوئی حرج نہیں کہ دو الگ ہو کر گفتگو کریں کیونکہ اس طرح بدظنی پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔