الادب المفرد - حدیث 1168

كِتَابُ بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً، فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1168

کتاب تین آدمی ہوں تو دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو علیحدہ سرگوشی نہ کریں۔‘‘
تشریح : اگر تین سے زیادہ افراد ہوں تو پھر دو آدمیوں کا علیحدہ ہوکر گفتگو کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ سرگوشی خیر پر مبنی ہو۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الإستئذان:۶۲۸۸۔ ومسلم:۲۱۸۳۔ اگر تین سے زیادہ افراد ہوں تو پھر دو آدمیوں کا علیحدہ ہوکر گفتگو کرنا جائز ہے، بشرطیکہ وہ سرگوشی خیر پر مبنی ہو۔