الادب المفرد - حدیث 1165

كِتَابُ بَابُ الْجُلُوسِ عَلَى السَّرِيرِ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ دِهْقَانَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ جَالِسًا عَلَى سَرِيرِ عَرُوسٍ، عَلَيْهِ ثِيَابٌ حُمْرُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1165

کتاب تخت پر بیٹھنے کا بیان موسیٰ بن دہقان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دلہن والے تخت پر بیٹھے دیکھا جبکہ انہوں نے سرخ کپڑے زیب تن کر رکھے تھے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے اس میں موسیٰ بن دھقان راوی ضعیف ہے۔ تاہم مردوں کے لیے سرخ دھاری دار لباس پہننا جائز ہے بشرطیکہ وہ عورتوں کے مشابہ نہ ہو۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے اس میں موسیٰ بن دھقان راوی ضعیف ہے۔ تاہم مردوں کے لیے سرخ دھاری دار لباس پہننا جائز ہے بشرطیکہ وہ عورتوں کے مشابہ نہ ہو۔