الادب المفرد - حدیث 1142

كِتَابُ بَابُ لَا يُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ، إِلَّا بِإِذْنِهِمَا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1142

کتاب دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ ڈالی جائے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کسی آدمی کے لیے حلال نہیں کہ وہ (مل کر بیٹھے ہوئے)دو آدمیوں کے درمیان (بیٹھ کر)جدائی ڈالے۔ مگر ان کی اجازت سے بیٹھ سکتا ہے۔‘‘
تشریح : دو آدمی اگر اکٹھے بیٹھے ہوں تو ان کے درمیان آکر گھس جانا ادب کے منافي ہے۔ ممکن ہے وہ کوئی خفیہ بات کر رہے ہوں یا ایک ساتھ بیٹھنا چاہتے ہوں۔
تخریج : حسن:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب:۴۸۴۵۔ والترمذي:۲۷۵۲۔ دو آدمی اگر اکٹھے بیٹھے ہوں تو ان کے درمیان آکر گھس جانا ادب کے منافي ہے۔ ممکن ہے وہ کوئی خفیہ بات کر رہے ہوں یا ایک ساتھ بیٹھنا چاہتے ہوں۔