الادب المفرد - حدیث 1141

كِتَابُ بَابُ يَجْلِسُ الرَّجُلُ حَيْثُ انْتَهَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ انْتَهَى

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1141

کتاب آدمی کو جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تو ہمیں جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے۔
تشریح : کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب:۴۸۲۵۔ والترمذي:۲۷۲۵۔ کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔