الادب المفرد - حدیث 1123

كِتَابُ بَابُ صَدْرِ الرَّسَائِلِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيُّ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ الْحَسَنَ عَنْ قِرَاءَةِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ؟ قَالَ: تِلْكَ صُدُورُ الرَّسَائِلِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1123

کتاب خطوط کی ابتدا بسم الله الرحمن الرحیم سے کی جائے ابو مسعود جریر ی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا حسن (بصری) رحمہ اللہ سے بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا:یہ خطوط کے شروع میں بھی لکھنی چاہیے۔
تشریح : اس سے معلوم ہوا کہ ہر اچھے کام کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرنا چاہیے۔ یہ خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔
تخریج : صحیح الإسناد عن الحسن وهو البصري۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہر اچھے کام کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرنا چاہیے۔ یہ خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔