الادب المفرد - حدیث 1121

كِتَابُ بَابُ أَمَّا بَعْدُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسَائِلَ مِنْ رَسَائِلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلَّمَا انْقَضَتْ قِصَّةٌ قَالَ: ((أَمَّا بَعْدُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1121

کتاب اما بعد کا بیان ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط میں سے کئی خط دیکھے کہ جب کوئی بات ختم ہوتی وہاں امابعد لکھا ہوتا۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ جس طرح خطبہ میں اما بعد کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے اسی طرح تحریر میں بھی اما بعد کا لفظ استعمال کرنا مسنون ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن ابي شیبة:۲۵۸۴۸، ۲۵۸۵۲۔ الإرواء:۱؍ ۳۸۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح خطبہ میں اما بعد کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے اسی طرح تحریر میں بھی اما بعد کا لفظ استعمال کرنا مسنون ہے۔