كِتَابُ بَابُ الِاسْتِئْذَانِ فِي حَوَانِيتِ السُّوقِ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَسْتَأْذِنُ فِي ظُلَّةِ الْبَزَّازِ
کتاب
بازار کی دکانوں میں اجازت طلب کرنے کا بیان
سیدنا عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کپڑا فروشوں کے سائبان میں جانے کی اجات طلب کرتے تھے۔
تشریح :
اگر دکان کھلی ہو اور کوئی چیز خریدنا مقصود ہو تو بغیر اجازت طلب کیے اندر داخل ہونا جائز ہے، اگر محض کھڑا ہونا مقصود ہو تو پھر اجازت طلب کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے گاہک متاثر نہ ہوں۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ جن کا کیش وغیرہ سامنے ہو ان سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے کیش کا راز فاش نہ ہو۔
تخریج :
صحیح:أخرجه البیهقي في الشعب:۸۴۶۴۔