الادب المفرد - حدیث 1096

كِتَابُ بَابُ إِذَا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ الْبَيْتَ يَبِيتُ فِيهِ الشَّيْطَانُ حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ، فَذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ دُخُولِهِ، وَعِنْدَ طَعَامِهِ، قَالَ الشَّيْطَانُ: لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ، وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ: أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1096

کتاب جب کوئی گھر داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو اس گھر میں شیطان رات گزارتا ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:جب کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام لیتا ہے تو شیطان (اپنے چیلوں کو)کہتا ہے:یہاں تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ ہے نہ کھانا۔ اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے:تمہیں رات گزارنے کی جگہ مل گئی اور اگر کھانا کھاتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رات گزارنے کی جگہ اور کھانا دونوں مل گئے۔‘‘
تشریح : گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اہتمام سے اللہ تعالیٰ کا نام لینا چاہیے تاکہ شیطان کے شر سے محفوظ رہا جائے۔ اکثر و بیشتر لوگ ان اوقات پر دعا پڑھنا بھول جاتے ہیں۔
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم، کتاب الأشربة:۲۰۱۸۔ وأبي داود:۳۷۶۵۔ والنسائي في الکبریٰ:۶۷۲۴۔ وابن ماجة:۳۸۸۷۔ گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اہتمام سے اللہ تعالیٰ کا نام لینا چاہیے تاکہ شیطان کے شر سے محفوظ رہا جائے۔ اکثر و بیشتر لوگ ان اوقات پر دعا پڑھنا بھول جاتے ہیں۔