الادب المفرد - حدیث 1094

كِتَابُ بَابُ فَضْلِ مَنْ دَخَلَ بَيْتَهُ بِسَلَامٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ كُلُّهُمْ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ، إِنْ عَاشَ كُفِيَ، وَإِنْ مَاتَ دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَنْ دَخَلَ بَيْتَهُ بِسَلَامٍ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1094

کتاب اپنے گھر میں سلام کہہ کر داخل ہونے کی فضیلت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تین شخص ایسے ہیں جن کی ضمانت اور ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے کہ اگر وہ زندہ رہے تو اللہ کی طرف سے ان کی حاجات کی کفایت ہوگی (اور ہر شر سے بھی اللہ کافي ہوگا)اور اگر فوت ہوگئے تو جنت میں داخل ہوں گے۔ جو گھر میں سلام کہہ کر داخل ہوا تو اللہ عزوجل نے اس کا ذمہ لے لیا اور جو مسجد کی طرف گیا تو اس کی ضمانت بھی اللہ پر ہے، نیز جو شخص اللہ کے راستے میں نکلے اس کا ضامن بھی اللہ تعالیٰ ہے۔‘‘
تشریح : (۱)ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایمانی، جسمانی ہر قسم کی سلامتی عطا ہوگی اور کسی بھی حادثے سے محفوظ رہے گا۔ ہر قسم کے شر سے بچا رہے گا اور اگر اس حالت میں اسے موت آگئی تو اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور وہ جنت میں جائے گا۔ سبحان اللہ کتنا آسان کام اور کتنا بڑا اجر! اے اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرما۔ (۲) دوسرے لوگوں کی طرح اہل و عیال کو بھی سلام کہنا چاہیے، خصوصاً گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کے نام ’’السلام‘‘ کا ذکر نہایت خیر و برکت کا باعث ہے اور اس کا طریقہ السلام علیکم کہنا ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الجهاد، باب فضل الغزو في البحر:۸۴۹۴۔ وصححه الحاکم:۲؍ ۷۳، ۷۴۔ ووافقه الذهبی۔ (۱)ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایمانی، جسمانی ہر قسم کی سلامتی عطا ہوگی اور کسی بھی حادثے سے محفوظ رہے گا۔ ہر قسم کے شر سے بچا رہے گا اور اگر اس حالت میں اسے موت آگئی تو اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور وہ جنت میں جائے گا۔ سبحان اللہ کتنا آسان کام اور کتنا بڑا اجر! اے اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرما۔ (۲) دوسرے لوگوں کی طرح اہل و عیال کو بھی سلام کہنا چاہیے، خصوصاً گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کے نام ’’السلام‘‘ کا ذکر نہایت خیر و برکت کا باعث ہے اور اس کا طریقہ السلام علیکم کہنا ہے۔