الادب المفرد - حدیث 1086

كِتَابُ بَابُ مَنْ قَالَ: مَنْ ذَا؟ فَقَالَ: أَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: ((مَنْ ذَا؟)) فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: ((أَنَا، أَنَا؟)) ، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1086

کتاب جس نے کون ہے کے جواب میں کہا:میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ نے فرمایا:’’کون ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا:میں۔ آپ نے فرمایا:میں، میں۔‘‘ گویا کہ آپ نے یہ جواب ناپسند فرمایا۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الأدب:۶۲۵۔ وأبي داود:۵۱۸۷۔ والترمذي:۲۷۱۱۔ والنسائي في الکبریٰ:۱۰۰۸۷۔ ومسلم:۲۱۵۵۔ وابن ماجة:۳۷۰۹۔