الادب المفرد - حدیث 1078

كِتَابُ بَابُ: كَيْفَ يَقُومُ عِنْدَ الْبَابِ؟ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ، صَاحِبُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَتَى بَابًا يُرِيدُ أَنْ يَسْتَأْذِنَ لَمْ يَسْتَقْبِلْهُ، جَاءَ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَإِنْ أُذِنَ لَهُ وَإِلَّا انْصَرَفَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1078

کتاب کسی کے دروازے کے پاس کیسے کھڑا ہو؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کے دروازے پر اس سے اجازت لینے کے لیے تشریف لاتے تو سامنے کھڑے نہ ہوتے بلکہ دائیں، بائیں کھڑے ہوتے۔ اگر اجازت مل جاتی تو ٹھیک ورنہ واپس تشریف لے جاتے۔
تشریح : اجازت لینے کا مقصد یہ ہے کہ گھر والوں کی بے پردگی نہ ہو اور اپنی جو حالت کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہتے وہ چھپی رہے۔ اگر دروازے کے سامنے کھڑا رہا تو اندر نظر پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے آداب کا تقاضا یہ ہے کہ ایک طرف ہوکر اجازت طلب کی جائے۔
تخریج : حسن صحیح:أخرجه أبي داود، کتاب الأدب:۵۱۸۶۔ انظر تخریج المشکاة:۴۶۷۳۔ التحقیق الثانی۔ اجازت لینے کا مقصد یہ ہے کہ گھر والوں کی بے پردگی نہ ہو اور اپنی جو حالت کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہتے وہ چھپی رہے۔ اگر دروازے کے سامنے کھڑا رہا تو اندر نظر پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے آداب کا تقاضا یہ ہے کہ ایک طرف ہوکر اجازت طلب کی جائے۔