الادب المفرد - حدیث 1057

كِتَابُ بَابُ ﴿لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [النور: 58] حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: ﴿لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [النور: 58] ، قَالَ: هِيَ لِلرِّجَالِ دُونَ النِّسَاءِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1057

کتاب غلاموں کو اندر آنے کی اجازت لینی چاہیے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:ارشاد باری تعالی:’’غلاموں کو چاہیے کہ اندر آنے کے لیے اجازت لیں۔‘‘ یہ حکم مردوں کے لیے ہے عورتوں کے لیے نہیں۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں یحییٰ بن یمان اور لیث بن ابی سلیم دو راوی ضعیف ہیں۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا:ورواه ابن جریر في ’’التفسیر‘‘:۱۸؍ ۱۴۷۔ عن إبن عمر۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں یحییٰ بن یمان اور لیث بن ابی سلیم دو راوی ضعیف ہیں۔