كِتَابُ بَابُ السَّلَامِ عَلَى الصِّبْيَانِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عَنْبَسَةَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُسَلِّمُ عَلَى الصِّبْيَانِ فِي الْكُتَّابِ
کتاب
بچوں کو سلام کہنا
سیدنا عنبسہ بن عمار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ مکتب میں بچوں کو سلام کہتے تھے۔
تشریح :
عام قاعدہ یہی ہے کہ چھوٹے بڑوں کو سلام کہیں لیکن بچوں کی تعلیم و تربیت اور سلام کو عام کرنے کے لیے بچوں کو سلام میں پہل کرنا سنت نبوی ہے، نیز اس میں تواضع اور عجز و انکساری بھی ہے۔
تخریج :
صحیح:تفرد به المصنف۔
عام قاعدہ یہی ہے کہ چھوٹے بڑوں کو سلام کہیں لیکن بچوں کی تعلیم و تربیت اور سلام کو عام کرنے کے لیے بچوں کو سلام میں پہل کرنا سنت نبوی ہے، نیز اس میں تواضع اور عجز و انکساری بھی ہے۔