الادب المفرد - حدیث 1041

كِتَابُ بَابُ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: الْكَذُوبُ مَنْ كَذَبَ عَلَى يَمِينِهِ، وَالْبَخِيلُ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ، وَالسَّرُوقُ مَنْ سَرَقَ الصَّلَاةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1041

کتاب جو سلام کہنے میں بخل کرے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا:سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو جھوٹی قسم اٹھائے اور اصل میں بخیل وہ ہے جو سلام میں بخل کرے اور سب سے بڑا چور نماز کا چور ہے۔
تشریح : مذکورہ روایت کی سند ضعیف ہے اس کی سند میں فضیل بن سلیمان کثیر الخطا ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم آخری دونوں جملے دیگر طرق سے صحیح ثابت ہیں۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا:تفرد به المصنف بهذه التمام۔ مذکورہ روایت کی سند ضعیف ہے اس کی سند میں فضیل بن سلیمان کثیر الخطا ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم آخری دونوں جملے دیگر طرق سے صحیح ثابت ہیں۔