الادب المفرد - حدیث 1040

كِتَابُ بَابُ مَنْ لَمْ يَرُدَّ السَّلَامَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: التَّسْلِيمُ تَطَوَّعٌ، وَالرَّدُّ فَرِيضَةٌ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1040

کتاب جس نے سلام کا جواب نہ دیا سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:سلام کہنا نفل اور جواب دینا فرض ہے۔
تشریح : یہ حسن بصری رحمہ اللہ کی رائے ہے ورنہ تمام دلائل کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سلام کہنا اور اس کا جواب مسلمانوں کے حقوق میں سے ہے اور ان حقوق کو ادا کرنے کا شارع علیہ السلام نے حکم دیا ہے۔ یوں سلام اور جواب دونوں ہی ضروری ہیں۔
تخریج : صحیح:الجامع الصغیر للسیوطي، حدیث:۴۸۴۸۔ یہ حسن بصری رحمہ اللہ کی رائے ہے ورنہ تمام دلائل کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سلام کہنا اور اس کا جواب مسلمانوں کے حقوق میں سے ہے اور ان حقوق کو ادا کرنے کا شارع علیہ السلام نے حکم دیا ہے۔ یوں سلام اور جواب دونوں ہی ضروری ہیں۔