الادب المفرد - حدیث 1016

كِتَابُ بَابٌ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عَمْرٍو إِذَا سُلِّمَ عَلَيْهِ فَرَدَّ زَادَ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ جَالِسٌ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، وَطَيِّبُ صَلَوَاتِهِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1016

کتاب باب سالم مولی عبداللہ بن عمرو رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو جب سلام کہا جاتا تو سلام کے جواب میں زیادہ کلمات فرماتے۔ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ وہ تشریف فرما تھے تو میں نے کہا:السلام علیکم:انہوں نے جواب دیا:السلام علیکم ورحمۃ اللہ! میں پھر ایک مرتبہ آیا اور کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ! تو انہوں نے جواب دیا۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، پھر ایک دفعہ ان کے پاس آیا تو میں نے کہا:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ انہوں نے جواب دیا:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ وطیب صلواتہ، تجھ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکات اور اس کی پاکیزہ صلوات ہوں۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے اور اس مسئلے کی تفصیل، حدیث:۱۰۰۱ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا:تفرد به المصنف۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے اور اس مسئلے کی تفصیل، حدیث:۱۰۰۱ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔