الادب المفرد - حدیث 1009

كِتَابُ بَابُ حَقِّ مَنْ سَلَّمَ إِذَا قَامَ حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا بِسْطَامٌ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ قَالَ: قَالَ لِي أَبِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ تَرْجُو خَيْرَهُ، فَعَجِلَتْ بِكَ حَاجَةٌ فَقُلْ: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّكَ تَشْرَكُهُمْ فِيمَا أَصَابُوا فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ، وَمَا مِنْ قَوْمٍ يَجْلِسُونَ مَجْلِسًا فَيَتَفَرَّقُونَ عَنْهُ لَمْ يُذْكَرِ اللَّهُ، إِلَّا كَأَنَّمَا تَفَرَّقُوا عَنْ جِيفَةِ حِمَارٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1009

کتاب مجلس اٹھتے وقت سلام کہنے کا ثواب سیدنا معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھ سے میرے والد محترم نے کہا:میرے بیٹے! اگر تم کسی ایسی مجلس میں ہو جس کی خیر کی تمہیں امید ہو اور پھر تمہیں کسی ضرورت کے پیش نظر جلدی جانا پڑے تو السلام علیکم کہہ کر جاؤ۔ اس طرح تم اس خیر میں شریک ہو جاؤ گے جو اہل مجلس کو پہنچے گی۔ اور جو قوم کسی مجلس میں بیٹھے اور بغیر اللہ کا ذکر کیے آپس میں جدا جدا ہو جائیں تو وہ ایسے ہیں جیسے مردہ گدھے سے اٹھ کر گئے ہیں۔
تشریح : (۱)اس سے معلوم ہوا کہ اچھی مجلس میں شرکت باعث ثواب ہے اور اگر کوئی شخص مذکورہ آداب کا خیال رکھتے ہوئے ضرورت کے تحت اٹھ کر چلا جائے تو بھی اسے برابر ثواب ملتا رہے گا۔ (۲) ذکر والا جملہ مرفوعاً بھی صحیح ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جس مجلس میں اللہ کا ذکر نہ کیا جائے اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا جائے تو یہ بیٹھنا اہل مجلس کے لیے ندامت اور پریشانی کا باعث ہوگا۔ اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو معاف فرما دے۔ (سنن الترمذی، ح:۳۴۴۰، سلسلة الاحادیث الصحیحة، ح:۷۴)
تخریج : صحیح موقوف:سنن ابي داود، الأدب، ح:۴۸۵۵۔ وجامع الترمذي، الدعوات ح:۳۳۸۰۔ (۱)اس سے معلوم ہوا کہ اچھی مجلس میں شرکت باعث ثواب ہے اور اگر کوئی شخص مذکورہ آداب کا خیال رکھتے ہوئے ضرورت کے تحت اٹھ کر چلا جائے تو بھی اسے برابر ثواب ملتا رہے گا۔ (۲) ذکر والا جملہ مرفوعاً بھی صحیح ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جس مجلس میں اللہ کا ذکر نہ کیا جائے اور نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا جائے تو یہ بیٹھنا اہل مجلس کے لیے ندامت اور پریشانی کا باعث ہوگا۔ اگر اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو معاف فرما دے۔ (سنن الترمذی، ح:۳۴۴۰، سلسلة الاحادیث الصحیحة، ح:۷۴)