الادب المفرد - حدیث 1001

كِتَابُ بَابُ يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الْكَبِيرِ، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 1001

کتاب چھوٹا بڑے کو سلام کہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’چھوٹا بڑے کو، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور تعداد میں تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں۔‘‘
تشریح : (۱)اس روایت سے سلام کا ایک اور ادب معلوم ہوا کہ چھوٹوں کو چاہیے کہ وہ بزرگوں کو سلام کہنے میں پہل کریں۔ کیونکہ بڑوں کی عزت و تکریم فرض ہے۔ اس میں عمر کے ساتھ ساتھ عہدے اور علمی مقام ومرتبے کا لحاظ رکھنے کا اشارہ بھی ہے۔ (۲) علماء نے لکھا ہے کہ رش یا بازار سے گزرتے ہوئے ہر شخص کو سلام کہنا ضروری نہیں کیونکہ ایسا کرنا ممکن نہیں۔ (فضل اللہ الصمد)
تخریج : صحیح:صحیح البخاري، الاستئذان، ح:۶۲۳۲۔ (۱)اس روایت سے سلام کا ایک اور ادب معلوم ہوا کہ چھوٹوں کو چاہیے کہ وہ بزرگوں کو سلام کہنے میں پہل کریں۔ کیونکہ بڑوں کی عزت و تکریم فرض ہے۔ اس میں عمر کے ساتھ ساتھ عہدے اور علمی مقام ومرتبے کا لحاظ رکھنے کا اشارہ بھی ہے۔ (۲) علماء نے لکھا ہے کہ رش یا بازار سے گزرتے ہوئے ہر شخص کو سلام کہنا ضروری نہیں کیونکہ ایسا کرنا ممکن نہیں۔ (فضل اللہ الصمد)