Book - حدیث 990

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الْإِشَارَةِ فِي التَّشَهُّدِ حسن صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ،... عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: لَا يُجَاوِزُ بَصَرُهُ إِشَارَتَهُ. وَحَدِيثُ حَجَّاجٍ أَتَمُّ.

ترجمہ Book - حدیث 990

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: تشہد میں ( انگلی سے ) اشارہ کرنا جناب عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے انہوں نے یہ حدیث بیان کی اور کہا آپ کی نظر آپ کے اشارے سے آگے نہ بڑھتی تھی ۔ اور حجاج کی حدیث اس سے زیادہ کامل ہے ۔
تشریح : نماز میں بالعموم نظر مقام سجدہ پرہونی چاہیے۔ مگر تشہد میں انگلی پر ہو۔تعجب ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے آپﷺ کی ایک ایک حرکت کو کس وقت نظر سے ملاحظہ کیا اور امت تک پہنچایا ہے۔ نماز میں بالعموم نظر مقام سجدہ پرہونی چاہیے۔ مگر تشہد میں انگلی پر ہو۔تعجب ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے آپﷺ کی ایک ایک حرکت کو کس وقت نظر سے ملاحظہ کیا اور امت تک پہنچایا ہے۔