Book - حدیث 985

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ التَّشَهُّدِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ مِحْجَنَ بْنَ الْأَدْرَعِ, حَدَّثَهُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَدْ قَضَى صَلَاتَهُ، وَهُوَ يَتَشَهَّدُ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، قَالَ: فَقَالَ: >قَدْ غُفِرَ لَهُ، قَدْ غُفِرَ لَهُ<، ثَلَاثًا.

ترجمہ Book - حدیث 985

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: تشہد کے بعد کیا پڑھے؟ سیدنا محجن بن ادرع ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے ، آپ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی نماز مکمل کر لی تھی اور وہ تشہد پڑھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا : «اللهم إني أسألك يا الله الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد أن تغفر لي ذنوبي إنك أنت الغفور الرحيم» آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے بخش دیا گیا ، اسے بخش دیا گیا ۔ “ تین بار فرمایا ۔ ( دعا کا ترجمہ ہے ) ” میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ ! اکیلے ، بے نیاز ، نہ جس نے جنا نہ جنا گیا ، اور کوئی اس کے برابر نہیں ! یہ کہ میرے گناہ معاف فر دے ۔ بیشک تو بہت ہی بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔ “