Book - حدیث 965

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ مَنْ ذَكَرَ التَّوَرُّكَ فِي الرَّابِعَةِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ فِيهِ: فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ, قَعَدَ عَلَى بَطْنِ قَدَمِهِ الْيُسْرَى, وَنَصَبَ الْيُمْنَى، فَإِذَا كَانَتِ الرَّابِعَةُ, أَفْضَى بِوَرِكِهِ الْيُسْرَى إِلَى الْأَرْضِ، وَأَخْرَجَ قَدَمَيْهِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ.

ترجمہ Book - حدیث 965

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: چوتھی رکعت میں تورک کا بیان ( یعنی سرین پر بیٹھنا) جناب محمد بن عمرو عامری بیان کرتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا ( جس میں کہ دس اصحاب رسول ﷺ بیٹھے تھے اور سیدنا ابوحمید ؓ نے ان کو نماز پڑھ کر دکھائی تھی ) انہوں نے اس میں بیان کیا : جب آپ دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے ، تو اپنے بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھتے اور دائیں کو کھڑا کر لیتے تھے ۔ اور جب چوتھی رکعت ہوتی تو اپنی بائیں سرین کو زمین پر رکھ لیتے اور اپنے دونوں پاؤں کو ایک جانب نکال لیتے ۔
تشریح : آخری تشہد میں یہ صورت کہ دایاں پائوں بھی دایئں جانب کولٹالیاجائے جائز ہے۔ آخری تشہد میں یہ صورت کہ دایاں پائوں بھی دایئں جانب کولٹالیاجائے جائز ہے۔