Book - حدیث 962

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ كَيْفَ الْجُلُوسُ فِي التَّشَهُّدِ ضعیف حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ افْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، حَتَّى اسْوَدَّ ظَهْرُ قَدَمِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 962

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت جناب ابراہیم ( ابراہیم بن یزید نخعی فقیہ اہل کوفہ ) نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا لیا کرتے تھے ۔ ( اور مسلسل اس طرح کرنے سے ) ان کے پاؤں کی پشت سیاہ ہو گئی تھی ۔