Book - حدیث 956

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي صَلَاةِ الْقَاعِدِ صحيح م دون الشطر الثاني منه حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السُّورَةَ فِي رَكْعَةٍ؟ قَالَتِ: الْمُفَصَّلَ، قَالَ: قُلْتُ: فَكَانَ يُصَلِّي قَاعِدًا؟ قَالَتْ: حِينَ حَطَمَهُ النَّاسُ.

ترجمہ Book - حدیث 956

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے جناب عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓا سے پوچھا : کیا رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں ( ایک سے زائد ) سورتیں پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : ( ہاں ) حصہ مفصل سے ۔ ( سورۃ ق سے آخر قرآن تک کی سورتوں کو مفصل کہا جاتا ہے ) میں نے پوچھا : کیا آپ ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا ( ہاں ) جب لوگوں نے آپ ﷺ کو تھکا دیا تھا ۔
تشریح : 1۔یعنی معقول عذر کے بغیر بیٹھ کرنماز پڑھنا مناسب نہیں ہے۔2۔دعوت ۔تزکیہ جہاد اور سخت ترین عبادت کے مسلسل عمل نے آپﷺ کو فی الواقع تھکا دیاتھا۔3۔ایک رکعت میں ایک سے زیادہ صورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔ 1۔یعنی معقول عذر کے بغیر بیٹھ کرنماز پڑھنا مناسب نہیں ہے۔2۔دعوت ۔تزکیہ جہاد اور سخت ترین عبادت کے مسلسل عمل نے آپﷺ کو فی الواقع تھکا دیاتھا۔3۔ایک رکعت میں ایک سے زیادہ صورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔