Book - حدیث 955

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي صَلَاةِ الْقَاعِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ:، قَالَ: سَمِعْتُ بُدَيْلَ بْنَ مَيْسَرَةَ وَأَيُّوبَ يُحَدِّثَانِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا، وَلَيْلًا طَوِيلًا قَاعِدًا، فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا, رَكَعَ قَائِمًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا, رَكَعَ قَاعِدًا.

ترجمہ Book - حدیث 955

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کا لمبا حصہ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور ایک لمبا حصہ بیٹھ کر پڑھتے ۔ اور جب کھڑے ہو کر پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے ۔
تشریح : افضل یہ ہے کہ جب قراءت کھڑے ہوکر ہو تو رکوع بھی کھڑے ہوکرہواوراگرقراءت بیٹھ کر ہو تو رکوع بھی بیٹھ کر ہو۔۔۔یہ اور اوپر والی صورت یعنی رکعت کا کچھ حصہ کھڑے ہوکر اور کچھ حصہ بیٹھ کر ادا کیاجائے۔تو بھی جائز ہے۔ افضل یہ ہے کہ جب قراءت کھڑے ہوکر ہو تو رکوع بھی کھڑے ہوکرہواوراگرقراءت بیٹھ کر ہو تو رکوع بھی بیٹھ کر ہو۔۔۔یہ اور اوپر والی صورت یعنی رکعت کا کچھ حصہ کھڑے ہوکر اور کچھ حصہ بیٹھ کر ادا کیاجائے۔تو بھی جائز ہے۔