Book - حدیث 954

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي صَلَاةِ الْقَاعِدِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي جَالِسًا، فَيَقْرَأُ وَهُوَ جَالِسٌ، وَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِرَاءَتِهِ قَدْرُ مَا يَكُونُ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً, قَامَ فَقَرَأَهَا وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ يَفْعَلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ عَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 954

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے اور اسی حالت میں قرآت کرتے رہتے حتیٰ کہ جب آپ ﷺ کی قرآت میں سے تیس یا چالیس آیتیں باقی ہوتیں تو کھڑے ہو جاتے اور قرآت کرتے ، پھر رکوع اور سجدہ کرتے ۔ اس کے بعد دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی کرتے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو علقمہ بن وقاص نے بھی سیدہ عائشہ ؓا سے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند روایت کیا ہے ۔