کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الرَّجُلِ يُصَلِّي مُخْتَصِرًا صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَال:َ >نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ.
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: پہلوؤں پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے دوران میں پہلوؤں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «الاختصار في الصلاة» کا معنی ہے اپنے پہلوؤں ( یعنی کوکھوں ) پر ہاتھ رکھنا ۔
تشریح :
اہل لغت نے اختصار کے دو تین معانی زکر کیے ہیں۔ایک یہ کہ لاٹھی کا سہارا لے کرکھڑے ہونا دوسرے صورت قرآن کو مختصر کرتے ہوئے آخر سے پڑھنا یا نماز کے ارکان کو اذ حد مختصر(چھوٹا ) کردینا۔تو امام صاحب نے اس کا معنی متعین فرمادیاہے۔اور یہی صحیح ہے۔(مذید دیکھئے۔باب ۔155۔156۔حدیث903)