کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >لَا تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّي، فَإِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا, فَوَاحِدَةٌ, تَسْوِيَةَ الْحَصَى
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: نماز میں کنکریاں چھونا یا درست کرنا
سیدنا معیقیب ؓ مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” نماز پڑھتے ہوئے کنکریاں مت چھوو ۔ اگر ایسا کرنا ہی ہے تو ایک بار برابر کر لو ۔ “
تشریح :
شیخ البانی کے نزدیک یہ روایت ضعیف ہے۔لیکن شواہد کی بنا پر قابل استدلال ہے۔بنا بریں نمازی کو چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنی جگہ صاف کرلے۔اورمصلیٰ وغیرہ درست کرکے کھڑا ہو۔ نماز کے دوران یہ عمل جائز نہیں۔ اگر کرنا بھی ہو تو صرف ایک بار میں اس کی رخصت ہے۔