کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ التَّصْفِيقِ فِي الصَّلَاةِ صحیح مقطوع حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: قَوْلُهُ: >التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ<: تَضْرِبُ بِأُصْبُعَيْنِ مِنْ يَمِينِهَا عَلَى كَفِّهَا الْيُسْرَى.
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: نماز میں تالی بجانا
جناب عیسیٰ بن ایوب بیان کرتے ہیں کہ عورتوں کا تالی بجانا یوں ہے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں اپنی بائیں ہتھیلی پر ماریں ۔
تشریح :
عیسیٰ بن ایوب تبع تابعین میں سے ہیں۔چونکہ نماز میں امام کو متنبہ کرنا مقصود ہوتا ہے۔ اس لئے دو انگلیوں سے ہی کافی ہے۔سب انگلیوں سے تالی بجانا لہو لعب میںشمار ہوتا ہے۔اس لئے فرق کیا گیاہے۔
عیسیٰ بن ایوب تبع تابعین میں سے ہیں۔چونکہ نماز میں امام کو متنبہ کرنا مقصود ہوتا ہے۔ اس لئے دو انگلیوں سے ہی کافی ہے۔سب انگلیوں سے تالی بجانا لہو لعب میںشمار ہوتا ہے۔اس لئے فرق کیا گیاہے۔