Book - حدیث 936

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ التَّأْمِينِ وَرَاءَ الْإِمَامِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >إِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا, فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلَائِكَةِ, غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ<. قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: آمِينَ.

ترجمہ Book - حدیث 936

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: امام کے پیچھے آمین کہنا سیدنا ابوہریرہ ؓ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب امام «آمين» کہے تو تم بھی «آمين» کہو کیونکہ جس کی «آمين» فرشتوں کی «آمين» کے موافق ہو گئی اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے ۔ “ ابن شہاب کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ «آمين» کہا کرتے تھے ۔
تشریح : ۔1۔یعنی امام (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾)کے بعد آمین کہے۔تو تم بھی آمین کہو اسی وقت فرشتے بھی آمین کہتےہیں۔اس اجتماع وتوافق کی فضیلت یہی ہے کہ نمازیوں کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔واللہ ذوالفضل العظیم۔2۔حدیث کے الفاظ جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔ کا تقاضا یہ ہے کہ مقتدی امام کی آمین کے بعد آمین کہیں۔نہ کہ امام کےساتھ ہی نہ امام سے پہلے ہی۔اس میں بھی یہ کوتاہی عام ہے کہ اکثر لوگ امام کے ولا الضالين پڑھتے ہی آمین کہہ دیتے ہیں۔حالانکہ مقتدیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے امام کو آمین کہنے کا موقع دیں اور اس کے بعد خود آمین کہیں۔ ۔1۔یعنی امام (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾)کے بعد آمین کہے۔تو تم بھی آمین کہو اسی وقت فرشتے بھی آمین کہتےہیں۔اس اجتماع وتوافق کی فضیلت یہی ہے کہ نمازیوں کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔واللہ ذوالفضل العظیم۔2۔حدیث کے الفاظ جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔ کا تقاضا یہ ہے کہ مقتدی امام کی آمین کے بعد آمین کہیں۔نہ کہ امام کےساتھ ہی نہ امام سے پہلے ہی۔اس میں بھی یہ کوتاہی عام ہے کہ اکثر لوگ امام کے ولا الضالين پڑھتے ہی آمین کہہ دیتے ہیں۔حالانکہ مقتدیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے امام کو آمین کہنے کا موقع دیں اور اس کے بعد خود آمین کہیں۔