Book - حدیث 917

کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا.

ترجمہ Book - حدیث 917

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل باب: نماز میں عمل ( حرکات وغیرہ جو مباح ہیں) سیدنا ابوقتادہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ ( بعض اوقات اپنی نواسی ) امامہ بنت زینب ؓا کو اٹھا کر نماز پڑھاتے تھے ۔ جب سجدہ کرتے تو اسے بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے ۔